ڈی سی چنیوٹ کا تاریخی ورثہ ،دریائے چناب کا دورہ
چنیوٹ، چناب نگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان نے چنیوٹ کے تاریخی ورثہ عمر حیات محل اور بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔
ایڈمنسٹریٹر واثق عباس ہرل، سی او ایم سی مرزا مظفربیگ، نمائندہ اوقاف بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تاریخی ورثوں کی بہتری و بحالی کے جاری کاموں کا جائزہ لیا اور بحالی کے کام میں تیزی کی ہدایت کی ۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے دریائے چناب کا بھی دورہ کیا اوربیوٹیفکیشن منصوبوں کا جائزہ لیااور کہا چناب نگر پارک کے اطراف میں منی فوڈ سٹریٹ بنائی جائیگی اور سرگودھا روڈ، جھنگ روڈ پر بیوٹیفکیشن سکیموں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے ۔