سمندری :پارک میں آوارہ کتے ، شہریوں میں خوف
سمندری (نمائندہ دنیا )شہباز شریف پارک میں آوارہ کتوں کے داخل ہونے سے شہری شدید پریشان ہیں۔ پارک میں سیر و تفریح کے لیے آنے والی فیملیوں نے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پارک میں گرد و نواح سے بڑی تعداد میں فیملیاں سیر و تفریح کے لیے آتی ہیں، جن کے ہمراہ چھوٹے بچے بھی ہوتے ہیں۔ پارک میں آوارہ کتوں کی موجودگی شہریوں کے لیے خطرے اور پریشانی کا سبب بن رہی ہے ۔شہریوں نے مقامی انتظامیہ کی کوتاہی اور نااہلی کو آوارہ کتوں کی موجودگی کی بنیادی وجہ قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کتے کسی بھی وقت بچوں اور بڑوں پر حملہ کر کے انہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پارک میں آوارہ کتوں کے داخلے کو روکنے کے اقدامات کیے جائیں اور آوارہ کتوں کو تلف کرنا یقینی بنایا جائے ، تاکہ شہری بلا خوف و خطر پارک میں سیر و تفریح سے محظوظ ہو سکیں۔