مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے :چودھری ظفر اقبال ناگرہ

مسائل کے حل کے لیے تمام  وسائل بروئے کار لائے جا  رہے :چودھری ظفر اقبال ناگرہ

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )حلقہ کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حلقہ پی پی 109 چودھر ی ظفر اقبال ناگرہ نے حلقہ کے دورے کے دوران عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے بلا امتیاز ترقیاتی منصوبوں کے لیے بھاری فنڈز فراہم کر رہی ہے ۔ چودھری ظفر اقبال ناگرہ نے کہا کہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں سے مسلم لیگ ن کا مورال بلند ہو رہا ہے اور آئندہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر لڑیں گے تاکہ قوم کے ووٹوں سے کامیابی حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں