جڑانوالہ:ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کا اوپن ڈور پالیسی کا اعلان
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق کرپشن فری پنجاب کے تحت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جڑانوالہ طارق محمود نے اوپن ڈور پالیسی کا باقاعدہ اعلان کیا ہے ۔
اس کے تحت دفتر کے دروازے عوام اور اساتذہ کے لیے ہر وقت کھلے رہیں گے اور کسی بھی سائل کو بلاوجہ روکا نہیں جائے گا۔شہری اپنی شکایات، مسائل اور تجاویز براہِ راست یا واٹس ایپ کے ذریعے بھی پیش کر سکیں گے ۔ طارق محمود نے کہا کہ شکایات کو مکمل رازدارانہ رکھا جائے گا اور ہر درخواست پر میرٹ کے مطابق فوری کارروائی ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد اساتذہ اور شہریوں کے مسائل کا فوری حل، دفتری نظام میں بہتری اور عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے ۔