شادی شدہ خاتون اور اسکی چھ سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تین مختلف واقعات کے دوران رکھ میانی سے طارق وغیرہ نے 30سالہ شادی شدہ خاتون مسماۃ(س) اور اسکی چھ سالہ بچی ہانیہ کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا۔۔۔
اس طرح گھلا پور سے خالد وغیرہ 18سالہ (ز)اور بسمہ اﷲ پارک سے تین افراد مسماۃ(م) کو اغواء کر کے نامعلوم مقامات پر لے گئے ، اطلاعات ملنے پر پولیس نے مقدمات درج کرکے مغویان اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔