کام کے سلسلے میں گھر سے جانے والانوجوان اغوا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کام کے سلسلے میں گھر سے جانے والے نوجوان کو اغواکر لیا گیا۔
تھانہ غلام آباد کے علاقے سلیمانیہ کالونی کی رہائشی زاہدہ پروین نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا کام کے سلسلے میں گھر سے باہر نکلا۔ جسے راستے میں ملزموں کی جانب سے اغواکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں اور مغوی کی تلاش شروع کر دی ہے ۔