چور گھر کی دہلیز پر کھڑی موٹر سائیکل لے گئے

چور گھر کی دہلیز پر کھڑی  موٹر سائیکل لے گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کی دہلیز پر کھڑی کی گئی موٹر سائیکل چوروں کے ہاتھ لگ گئی۔

تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے رسول پارک کے رہائشی عثمان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کر کے خود اپنے کام میں مصروف ہو گیا۔ اس دوران نامعلوم افراد اسکی موٹر سائیکل چوری کرکے راہ فرار اختیار کرگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں