ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے پردو فیکٹری مالکان پرمقدمات

ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے  پردو فیکٹری مالکان پرمقدمات

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی دو فیکٹریوں کے مالکان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

تھانہ صدر کے علاقے میں واقعہ مختلف فیکٹریوں کو محکمہ ماحولیات کی جانب سے چیک کیا گیا۔ اس دوران دو فیکٹریوں سے نکلنے والا مضر صحت کالا دھواں ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہا تھا۔ جس پر پولیس نے دونوں فیکٹری مالکان کیخلاف قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں