جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کیلئے متحد ہوکر مقابلہ کریں:فرقان بلال

 جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کیلئے  متحد ہوکر مقابلہ کریں:فرقان بلال

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز فرقان بلال نے نئے بھرتی ہونے والے جوانوں کو پولیس لائن میں ڈیوٹی کے متعلق بریف کیا۔ اس موقع پر آر آئی، لائن آفیسر، محرر لائن و دیگر افسر موجود تھے۔

 اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ہم سب کو جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کیلئے یکجان ہوکر مقابلہ کرنا ہے ۔ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں باہمی روابط اور وسائل بروئے کار لاتے ہوئے فوری رسپانڈ کریں۔ جس جگہ بھی تعینات ہوں عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ شہریوں کی خدمت اور انکی داد رسی ہی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔ نیک نیتی سے ڈیوٹی انجام دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں