بیوی کوساتھیوں کی مدد سے تشددکا نشانہ بنانے والے شوہر پر مقدمہ
گوجرہ(نما ئندہ دُنیا)بیوی کو ساتھیوں کی مدد سے تشددکا نشانہ بنانے والا شوہر قانون کی زد میں آگیا۔
چک نمبر300ج ب کی سعدیہ بی بی نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر اتے ہو ئے موقف اختیارکیاہے کہ اس کے خاوند محمد الیاس نے دو ساتھیوں کے ہمراہ اس کو تشدد کا نشانہ بناکر شدید زخمی کردیاشورواویلہ سن کر بعض افرادنے مداخلت کر کے اس کی جان چھڑائی ۔