دوران ملازمت لاکھوں روپے مالیت کی رقم خورد برد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ملازمت ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کی رقم خورد برد کرلی۔
تھانہ سمن آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اشتیاق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان اس کے پاس ملازمت کرتے تھے۔ جنہوں نے دوران ملازمت مبینہ طور پر لاکھوں روپے مالیت کی رقم خورد برد کرتے ہوئے اسے نقصان کا شکار بنا دیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔