کھلا پٹرول فروخت کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کھلا پٹرول فروخت کرنے والے دکاندار کو گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
رہائشی علاقے میں کھلے پٹرول کی دکان قائم کرنیوالے دکاندار کو گرفتار کر لیا۔ جس کی جانب سے کھلا پٹرول فروخت کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کے لئے خطرات پیدا کئے جارہے تھے۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔