وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والا ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین کو روک کر چیک کیا۔ جس میں نصب کیا گیا غیر معیاری اور خستہ حال گیس سلنڈر جان لیواء حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔