پراپرٹی ڈیل میں فراڈ، شہری لاکھوں روپے سے محروم
ملزموں نے پارس کوجعلی و بوگس دستاویزات تیار کرکے دیں ،مقدمہ درج
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری کو لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقے ضلع کچہری میں پارس نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے مبینہ طور پر پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران اسے بھاری رقم کے فراڈ کا نشانہ بنایا اور جعلی و بوگس دستاویزات تیار کرکے اس کے حوالے کر دیں۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔