رکشہ سوار شہری کی جیب کٹ گئی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)رکشے میں سفر کرنے والا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے سوساں روڈ پر علی نامی شہری رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اس کی جیب سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔