اوورلوڈنگ پرٹرک ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ٹرک پر اوورلوڈنگ کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ جھمرہ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک پر اوورلوڈنگ کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کیا، جو نہ صرف ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بن رہا تھا بلکہ سڑک کی تباہی کا بھی باعث بن رہا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔