آتش بازی کا غیر قانونی سامان فروخت کرنے والے 2دکاندار گرفتار

 آتش بازی کا غیر قانونی سامان  فروخت کرنے والے 2دکاندار گرفتار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے دو دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔۔۔

 تھانہ ریل بازار کے علاقے گول لکڑ والا کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے دو دکانداروں کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد ہونے پر ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں