بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسز سے عوام کی حالت خراب:رانا سلطان خاں
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی کے صدر سیاسی و پبلک ایڈ کمیٹی رانا سلطان محمود خاں نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں بھاری ٹیکسز نے غریب عوام کی حالت مزید خراب کر دی ہے۔
مہنگائی کے ستائے ہوئے شہری شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر عوام کی معاشی استحصال کب تک جاری رہے گا۔ رانا سلطان محمود خاں نے کہا کہ آئے روز مہنگائی کے وار اتنے شدید ہیں کہ عام آدمی پریشان ہے اور سمجھ نہیں پا رہا کہ حکومت ملک، معیشت اور عوام کے ساتھ کیا کر رہی ہے ۔ کبھی بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافی ٹیکس وصول کیے جاتے ہیں تو کبھی پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافہ کیا جاتا ہے ۔