ماموں کانجن میں سیم نہر سے نوجوان کی سر کٹی نعش برآمد
نواحی گاؤں 502 جی بی کے قریب سے ملی نعش پولیس نے تحویل میں لے لی
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)ماموں کانجن کے نواحی گاؤں 502 G.B کے قریب سیم نہر سے نوجوان کی سر کٹی ہوئی اور دونوں بازوؤں سے محروم نعش برآمد ہوئی ہے ۔ نوجوان کے جسم پر تشدد کے آثار موجود تھے اور نعش کپڑوں میں بندھی ہوئی تھی۔پولیس تھانہ ماموں کانجن نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے کر تفتیش اور مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔