کوآرڈینیٹر پی پی 100 سردار اصغر ڈوگر کا سہولت بازار کا دورہ

کوآرڈینیٹر پی پی 100 سردار  اصغر ڈوگر کا سہولت بازار کا دورہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کوآرڈینیٹر حلقہ پی پی 100 سردار محمد اصغر ڈوگر نے قائم سہولت بازار کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نصرت شاہ اور انچارج سہولت بازار احمد ڈوگر بھی ہمراہ تھے ۔سردار محمد اصغر ڈوگر نے سہولت بازار کے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور خریداری کے لیے آنے والے شہریوں سے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں اور معیار کے بارے میں دریافت کیا۔ شہریوں نے سہولت بازار میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور مناسب نرخوں پر اشیاء کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں