ممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل داخل کرنے پر ڈرائیور گرفتار
ریل بازار کے علاقے امریکن ہسپتال کے قریب پولیس نے کارروائی کی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل رہائشی علاقے میں لیکر آنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ریل بازار کے علاقے امریکن ہسپتال کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل رہائشی علاقے میں داخل کرنے اور دیگر ٹریفک کیلئے خطرہ بننے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔