ڈپٹی کمشنر عمر عباس نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر عمر عباس نے  مریم نواز ہیلتھ کلینک کا دورہ کیا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے مختلف ہیلتھ و تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور موقع پر دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے مریم نواز ہیلتھ کلینک 394 ج ب میں طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں، بعد ازاں انہوں نے مریم نواز ہیلتھ کلینک299 گ ب کا بھی معائنہ کیا ،جہاں سروس ڈلیوری، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور مجموعی انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں