قتل کا اشتہاری ملزم8سال بعد گرفتار

قتل کا اشتہاری ملزم8سال بعد گرفتار

سمندری (نمائندہ دنیا )پولیس تھانہ سٹی سمندری نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو آٹھ سال بعد گرفتار کر کے اس کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

انچارج انویسٹی گیشن آفیسر رائے علی نواز نے کارروائی کرتے ہوئے آٹھ سال قبل تھانہ سٹی کے علاقہ چک نمبر 141 گ ب کے قریب فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کرنے کے بعد روپوش ہونے والے اشتہاری ملزم نوروش کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق سمندری پولیس اعلیٰ افسروں کی سربراہی میں اشتہاری ملز موں کی گرفتاری کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں