عشق رسولﷺ کا چراغ روشن ہو جائے تو نفرت کے اندھیرے ختم ہو جائینگے :قاری محمد سلمان
چناب نگر(نامہ نگار)افراتفری کے دور میں حب رسول ﷺسے جنت کا راستہ ملتا ہے امن ہمیں آمنہ کے لعل کی برکت سے ملا ہے ۔
حب رسولﷺ کا تقاضا بھی ہے کہ قوم اپنی صفوں میں انتشار اور نفرت کی بدبو پیدا نہ ہونے دے دل کی گلی میں بھی عشق رسولﷺ کا چراغ روشن ہو جائے تو نفرت کے اندھیرے ختم ہو جائیں گے ،ان خیالات کا اظہار مولانا قاری محمد سلمان عثمانی ناظم نبوت اسلامک سنٹر انٹرنیشنل چناب نگر نے یک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔