سکھ شہری کو سابقہ رنجش پر سنگین نتائج کی دھمکیاں

سکھ شہری کو سابقہ رنجش پر  سنگین نتائج کی دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکھ شہری کو سابقہ رنجش کی بنا پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔

تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں سردار بل بیر سنگھ نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان کی جانب سے سابقہ رنجش کی بنا پر اسے قابو کر لیا گیا اور قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں اور پریشان کیا جانے لگا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں