جنگ کا خاتمہ،مذاکرات کی میزبانی کرنا پاکستان کیلئے باعث فخر: شفیق احمد گجر

جنگ کا خاتمہ،مذاکرات کی میزبانی کرنا  پاکستان کیلئے باعث فخر: شفیق احمد گجر

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ امریکہ اسرائیل اورایران کے درمیان جاری جنگ کے خاتمہ کے لیے مذاکرات کی میزبانی کرنا پاکستان کے لئے باعث فخر ہے خطے اور دنیا بھر میں امن اور استحکام کے لیے مذاکرات ناگزیر ہیں۔

پاکستان کے ولی کامل صوفی برکت علی صاحب نے کئی برس قبل پیشگوئی کی تھی کہ اقوام متحدہ کے فیصلے بھی پاکستان میں ہوں گے ان کی پیشگوئی سچ ثابت ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمہ کے لیے مذاکرات کو جاری رکھنے کی کوشش قابلِ تحسین ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں