خاتون کو قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔تھانہ وویمن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے۔۔۔۔
شاہدہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر اسے قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ قتل اور دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور اس دوران خوف و ہراس کا شکار بنایا گیا۔ تاہم پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔