لاؤڈ سپیکر کا استعمال کرنے والے شہری گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لاؤڈ سپیکر کا استعمال کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے خالد ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاؤڈ سپیکر پر گانے چلانے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔
جو دیگر شہریوں کے لئے درد سر بنا ہوا تھا۔ جس کے قبضے سے سپیکر، ڈیک اور دیگر سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔