نوسر باز دکاندار گیس بھروانے کے بعد رقم ادا کئے بغیر ہی فرار

نوسر باز دکاندار گیس بھروانے  کے بعد رقم ادا کئے بغیر ہی فرار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے دکاندار کو گیس بھروانے کے بعد رقم ادا کئے بغیر ہی راہ فرار اختیار کر لی۔

تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے سہیل انجم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ گاڑی میں سوار نامعلوم نوسر بازوں نے گیس سلنڈرز میں چھ ہزار روپے سے زائد مالیت کی گیس بھروائی اور اسے باتوں میں الجھاتے ہوئے پیسے ادا کیے بغیر ہی موقع سے فرار ہو گئے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں