چناب نگر:واپڈا کی لاپرواہی، جانی نقصان کا خدشہ بڑھ گیا

چناب نگر:واپڈا کی لاپرواہی، جانی نقصان کا خدشہ بڑھ گیا

چناب نگر:واپڈا کی لاپرواہی، جانی نقصان کا خدشہ بڑھ گیاملازمین وقتی طور پر تاریں ٹھیک کرتے اور ایک نیا جال لگا کر چلے جاتے ہیں

چناب نگر (نامہ نگار )واپڈا کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے محلہ چھنی، کھچی اور دیگر علاقوں میں بجلی کے حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ان علاقوں میں بجلی کی تاریں زمین پر پڑی ہوئی ہیں اور کئی جگہ سے ننگی نظر آ رہی ہیں۔ بچے اکثر گلیوں میں کھیلتے ہیں، جس سے کسی بھی وقت سنگین حادثہ ہونے کا خدشہ ہے ۔محکمہ واپڈا کے دفتر میں متعدد بار اطلاع دینے کے باوجود ملازمین صرف وقتی طور پر تاریں ٹھیک کرتے ہیں اور ایک نیا جال لگا کر چلے جاتے ہیں، جس سے مستقل حل نہ ہونے کے باعث خطرہ برقرار ہے ۔ بارش کے موسم میں گلیوں میں پانی جمع ہو جاتا ہے اور ننگی تاروں سے کرنٹ زمین اور دیوار میں منتقل ہو سکتا ہے ، جس سے جانی نقصان کا امکان ہے ۔اہل محلہ نے محکمہ واپڈا کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور اس خطرناک صورتحال کا مستقل حل فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں