متحدہ اہلحدیث کے رہنماوں کا فوج کیساتھ یکجہتی کا اظہار
متحدہ اہلحدیث کے رہنماوں کا فوج کیساتھ یکجہتی کا اظہارپاکستان نے دنیا میں امن کیلئے اپنا کردار نمایاں کیا ہے :ڈاکٹر علامہ ضیاء اللہ
گوجرہ (نمائندہ دُنیا )مرکزی امیر متحدہ اہلحدیث پاکستان، ڈاکٹر علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری نے گوجرہ میں مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم پاکستان کی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اب وقت آ گیا ہے جب عالمی فیصلے پاکستان میں اثر انداز ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے پوری امت مسلمہ کے دل جیت لیے ہیں اور دشمن کی کوششوں کو ناکام بنانے میں افواج پاکستان سر فہرست ہیں۔ ڈاکٹر ضیا اللہ شاہ بخاری نے مزید کہا کہ پاکستان نے دنیا میں امن کے لیے اپنا کردار نمایاں کیا ہے اور اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں امن قائم رکھنے کی کوششیں کیں۔پریس کانفرنس میں دیگر دینی و سماجی رہنماوں سمیت سید اسامہ ضیاء بخاری، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر عطا اللہ حمید، پروفیسر احسان عالم، مولانا حاط عبدالحی، علامہ علی محمد شاکری، سید ناصر عباس شیرازی اور سید سبطین رضا بخاری بھی موجود تھے ۔ اختتام پر پاکستان کی افواج کی مزید کامیابیوں کے لیے دعائیں کی گئیں۔