ٹی ایچ جڑانوالہ ،ایکسرے مشین خراب، مریض پریشان

ٹی ایچ جڑانوالہ ،ایکسرے مشین خراب، مریض پریشان

عملہ مریضوں کو مانیٹر سے موبائل پر سکرین شاٹس لینے کی ہدایت دینے لگا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جڑانوالہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایکسرے مشین کی خرابی اور فلموں کی عدم دستیابی کے باعث مریض شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق عملہ مریضوں کو مانیٹر سے موبائل پر سکرین شاٹس لینے کی ہدایت کر رہا ہے ، جس سے درست تشخیص میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں مجبوراً مہنگی نجی لیبارٹریوں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے ۔عوام نے حکام سے فوری نوٹس لے کر ایکسرے سہولت کو بحال کرنے اور مریضوں کی درست تشخیص کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں