سکولوں کی چھٹیاں مزید بڑھانے کی تجویز کو مسترد کر دیا گیا
سکولوں کی چھٹیاں مزید بڑھانے کی تجویز کو مسترد کر دیا گیاتعلیمی ادارے بند رکھنا نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنا ہے :سیاسی و سماجی رہنما
پینسرہ (نمائندہ دنیا )پنجاب حکومت کی جانب سے سکولوں کی چھٹیاں مزید بڑھانے کی تجویز پر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے ۔چوہدری اسلم بٹ، رانا شاہد مقرب، چودھری ندیم سندھو، میاں ندیم شہزاد، فتح محمد صابر، عبدالرشید سندھو، چودھری خالق حسین احمد اور حافظ محمودالحسن سمیت دیگر رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومتی پالیسیاں تعلیم دشمنی کا واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایران سے جڑی صورتحال اور توانائی بحران کو جواز بنا کر تعلیمی ادارے بند رکھنا نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے ۔رہنماؤں نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی گرمی، سردی اور سموگ کی چھٹیوں کے باعث تعلیمی نظام شدید متاثر ہے اور مزید تعطیلات سے طلبہ کا تعلیمی نقصان بڑھ جائے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سکول فوری طور پر کھولے جائیں اور تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنایا جائے ۔