ماموں کانجن:غیر قانونی کھالوں کی فیکٹری سیل کر دی گئی

ماموں کانجن:غیر قانونی کھالوں کی فیکٹری سیل کر دی گئی

ماموں کانجن:غیر قانونی کھالوں کی فیکٹری سیل کر دی گئی اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ اقصیٰ امتیاز نے کارروائی کی ، کا غذات چیک کئے

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ اقصیٰ امتیاز نے ماموں کانجن میں غیر قانونی کھالوں کی فیکٹری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری کو سیل کر دیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سعدیہ منظور اور ریونیو آفیسر ماموں کانجن بھی موجود تھے ۔ چھاپے کے دوران فیکٹری کے کاغذات اور قانونی حیثیت کا جائزہ لیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ یہ فیکٹری بغیر اجازت اور غیر قانونی طور پر کام کر رہی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر اقصیٰ امتیاز نے ہدایت کی کہ تحصیل بھر میں غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں اور کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں