تیز رفتار ی پر گاڑی کا ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تیز رفتار گاڑی چلانے پر ڈرائیور کو قابو کر لیا گیا،مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے کینال روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑہ چلانے پر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جو دیگر ٹریفک کے لئے حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔