کال سنتے جانے والے شہری سے موبائل جھپٹ لیا گیا

کال سنتے جانے والے شہری  سے موبائل جھپٹ لیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کال سنتے ہوئے جانے والے شہری سے موبائل فون جھپٹ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں وسیم اکرم نامی شہری موبائل فون پر کال سنتے ہوئے جا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزموں نے جھپٹا مار کر اس سے موبائل فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں