گاڑی کھڑی کر کے روڈ بلاک کرنے پر ڈرائیور حوالات بند
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گاڑی کھڑی کر کے روڈ بلاک کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے ڈی گراؤنڈ کے قریب شہری کی جانب سے گاڑی کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کی جا رہی تھی جس سے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا تھا۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔