آتش بازی کا سامان لے جانے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آتش بازی کا سامان لے جانے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے جانے والے شہری کو گرفتار کر لیا ،ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے۔