لفٹ دینے کے بہانے نوسر باز نے شہری سے موبائل ہتھیا لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لفٹ دینے کے بہانے نوسر باز نے شہری سے موبائل فون ہتھیا لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے میں کاشان نامی شہری کو نامعلوم نوسر باز نے لفٹ دینے کے بہانے اپنے ساتھ موٹر سائیکل پر بٹھا لیا اور اس دوران اسے باتوں میں الجھاتے ہوئے اس کا موبائل فون ہتھیالیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔