اوقات کار کی خلاف ورزی پر ڈرائیور حوالات جا پہنچا

اوقات کار کی خلاف ورزی  پر ڈرائیور حوالات جا پہنچا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل رہائشی علاقے میں لے کر آنے والا ڈرائیور پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ اوقات میں ہیوی وہیکل رہائشی علاقے میں لے کر آنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جو دیگر ٹریفک کے لئے خطرے کی علامت بنا ہوا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں