پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری سے لاکھوں روپے کا فراڈ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری کو لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شہباز نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران اسے جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کرکے فراہم کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔