پرانی رنجش : مخالفین کا ماموں ، بھانجے پر تشدد
ملزموں کا گھر کے باہر شاہدکے بیٹے اور سالے پر تشدد، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ معمولی رنجش کی بناء پر مسلح افراد نے ماموں بھانجے کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شاہد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا اور سالہ گھر کے باہر موجود تھے کہ اس دوران سابقہ رنجش کی بناء پر ملزمان نے انہیں قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ وار کرتے ہوئے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے دوران ان کی ہڈیاں بھی توڑ دی گئیں۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔