چور گھر کے باہر سے موٹرسائیکل لے گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کی دہلیز پر کھڑی کی گئی موٹرسائیکل چوروں کے ہاتھ لگ گئی۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے محلہ عثمان غنی کے رہائشی ریحان کی جانب سے اپنے گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کی گئی اور خود اپنے کام میں مصروف ہو گیا۔ اس دوران نامعلوم ملزم اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی ۔