ہسپتال دوائی لینے آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ہسپتال دوائی لینے آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم الائیڈ ہسپتال میں سیف اللہ نامی شہری دوائی لینے آیا ہوا تھا کہ اس دوران ڈاکٹر کے کمرے کے باہر ملزمان نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسکی جیب سے نقدی اور موبائل فون چوری کرلیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے ۔