کم عمر شادی پر پابندی، خلاف ورزی پر سخت سزائیں مقرر

کم عمر شادی پر پابندی، خلاف ورزی پر سخت سزائیں مقرر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے لوکل گورنمنٹ کو چھوٹی عمر کی شادی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھا نے بتایا کہ نئے قانون کے مطابق 18 سال سے کم عمر بچوں اور بچیوں کی شادی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قبل ازیں 16 سال کی بچی کی شادی کی اجازت تھی تاہم اب کم عمری کی شادی کو ناقابلِ ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے ۔ کم عمر بچوں کی شادی کروانے والے والدین، نکاح خواہ اور نکاح رجسٹرار کو تین سال قید اور پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے ۔مزید بتایا گیا کہ شادی میں مدد اور شامل ہونے والوں کو سات سال قید اور دس لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے ۔ کیس سیشن کورٹ میں چلے گا جس کا فیصلہ نوے روز میں کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں