فیصل آباد میں ’’ارتھ آور‘‘ منایا گیا، اضافی لائٹس بند

فیصل آباد میں ’’ارتھ آور‘‘ منایا گیا، اضافی لائٹس بند

ایک گھنٹے کیلئے دفاتر،سرکاری رہائش گاہوں ، بازاروں کی لائٹس بند رہیں آرٹس کونسل میں لائٹس بند کر کے ایک گھنٹہ شمعیں روشن کی گئیں

 فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرفیصل آباد میں بھی \"ارتھ آور\" منایا گیا ادھر ضمن میں گذشتہ رات 8:30 سے 9:30 بجے تک دفاتر،سرکاری رہائش گاہوں کی لائٹس بند رکھی گئیں۔کمشنر آفس،فیصل آباد ہائوس،ڈپٹی کمشنر آفس سمیت اسسٹنٹ کمشنرز ودیگر دفاتر میں لائٹس بند کی گئیں۔علاوہ ازیں سٹریٹ لائٹس،پارکوں میں بھی اضافی لائٹس بند کردی گئیں ۔مارکیٹوں/بازاروں میں بھی تاجر تنظیموں نے ارتھ آور میں حصہ ڈالا۔

شہریوں نے بھی حکومتی اقدام کا خیر مقدم کیا اور گھروں کی لائٹس مختص گھنٹہ میں بند رکھیں ۔ارتھ آور کا مقصد توانائی کے مؤثر اور محتاط استعمال کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے ۔پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن میں  ارتھ آور  کے سلسلے میں گزشتہ رات 8:30 سے 9:30 تک آرٹس کونسل کی لائٹس بند کر کے شمعیں روشن کی گئیں بچوں نے ہاتھوں میں پوسٹر تھامے اور شمعیں روشن کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں