فیصل آباد میں ماحولیاتی بہتری کے لیے منفرد منصوبہ، دیواروں پر کائی لگانے کا آغاز

فیصل آباد میں ماحولیاتی بہتری کے لیے منفرد منصوبہ، دیواروں پر کائی لگانے کا آغاز

پبلک سیکٹر سمیت شہر کی 30 آلودہ دیواروں کا انتخاب کیا گیا ، منصوبے کے لیے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے ماہرین تکنیکی معاونت فراہم کریں گے :کمشنر راجہ جہانگیر

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)فیصل آباد کو سموگ، گردوغبار اور کاربن آلودگی سے بچانے کے لیے پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پائلٹ منصوبہ لیونگ والز یکم مئی 2026 سے شروع کیا جائے گا، جس کے تحت شہر کی دیواروں پر کائی لگا کر اسے فروغ دیا جائے گا۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے محکمہ تحفظ ماحول کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ پبلک سیکٹر سمیت شہر کی 30 آلودہ دیواروں کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں کائی لگائی جائے گی۔ اس منصوبے کے لیے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے ماہرین تکنیکی معاونت فراہم کریں گے ۔انہوں نے بتایاڈویژنل انتظامیہ خصوصی پلستر کا بندوبست کر رہی ہے جبکہ کائی کو مکمل طور پر بڑھنے میں تقریباً 3 ماہ درکار ہوں گے ، جو 100 مربع میٹر تک کاربن جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔کمشنر کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی ایک بڑا چیلنج ہے ، جس سے نمٹنے کے لیے جدید اور مؤثر طریقے اپنانا ناگزیر ہے ۔ انہوں نے متعلقہ محکموں اور تعلیمی اداروں کو ہدایت کی کہ اس منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کے لیے جامع اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں