مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والا ڈرائیور گرفتار

مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر  نصب کرنے والا ڈرائیور گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مسافر وین کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ جس کی جانب سے بغیر اجازت گاڑی میں غیر معیاری اور خستہ حال گیس سلنڈر نصب کیا گیا تھا۔ جو خطرناک حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں