سجاول کشتی حادثہ، دریا میں لاپتہ چوتھے شخص کی لاش بھی مل گئی

سجاول کشتی حادثہ، دریا میں لاپتہ چوتھے شخص کی لاش بھی مل گئی

بدھو تالپر (نامہ نگار)سجاول میں دریائے سندھ میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں 2 روز کی تلاش کے بعد لاپتا چوتھے شخص حبیب اللہ کی لاش بھی نکال لی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے پاک بحریہ اور مقامی غوطہ خوروں نے مشترکہ طور پر سرچ آپریشن جاری رکھا، جس کے بعد آخری لاپتا شخص کو بھی دریا سے نکال لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں