وہاڑی میں ڈپٹی کمشنر کاواچ ڈاگ مانیٹرنگ سسٹم کا جائزہ

وہاڑی میں ڈپٹی کمشنر کاواچ ڈاگ مانیٹرنگ سسٹم کا جائزہ

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے ضلعی کنٹرول روم کا دورہ کر کے واچ ڈاگ مانیٹرنگ سسٹم ایپ کا تفصیلی جائزہ لیا۔۔۔

 اس موقع پر ڈیش بورڈ پر ضلع میں پالتو کتوں کی رجسٹریشن، آوارہ کتوں کی تلفی، ویکسی نیشن اور مین ہولز کور کرنے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق ضلع وہاڑی میں 845 پالتو کتوں کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے جبکہ 716 کو ویکسی نیشن کی پہلی اور 104 کو دوسری خوراک دی جا چکی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ آوارہ کتوں کی تلفی کا مکمل ریکارڈ فوری طور پر ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کیا جائے اور اس مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مین ہولز کور سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کا خطرہ نہ ہو۔ اس موقع پر ایس این اے منیب احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم اور دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے اور وہ اقدامات کی پیش رفت پر بریفنگ حاصل کر رہے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں